ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فضائی آلودگی :بدرپور پاور پلانٹ بند

فضائی آلودگی :بدرپور پاور پلانٹ بند

Wed, 18 Oct 2017 10:20:11    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے مرحلہ وار ایکشن پلان 'گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان' کے تحت بدرپور پاور پلانٹ آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔اس پلانٹ کو 15 اکتوبر سے ہی بند کیا جانا تھا لیکن انڈر 17 فٹ بال مقابلہ کا آخری میچ 16 اکتوبرکو ہونے کی وجہ سے پلانٹ کو ایک دن بعد آج بند کر دیا گیا۔انوائرمنٹ پالیوشن کنٹرول اتھاریٹی(ای پی سی اے) کے صدر بھورے لال نے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آج سے دارالحکومت میں 'گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان' نافذکئے جانے کا اعلان کیا۔


Share: